چینی خاتون ایتھلیٹ پیرس اولمپکس میں سلور میڈل جیتنے کے چند دن بعد دوبارہ اپنے کام پر واپس آگئی۔ ویٹرس کی مقامی ریسٹورنٹ میں کھانا پہنچانے کا کام کرتے ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔
پیرس اولمپکس 2024 نے کئی ایسے ایتھلیٹس متعارف کروائے جو اب دنیا بھر میں مشہور ہوچکے ہیں۔ ان میں سے ایک چینی جمناسٹ ژو یاکن ہیں۔
انہوں نے اولمپکس میں بیلنس بیم جمناسٹکس ایونٹ میں سلور میڈل جیتا اور پوڈیم سے انکی ایک ایسی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں انکی معصومیت نے مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔
اولمپک پوڈیم پر 18 سالہ ژو یاکن نے اولمپک پوڈیم پر میڈل کو دانتوں میں دباتے ہوئے تصویر بنوانے کی کوشش پوڈیم پر پہلی اور دوسری پوزیشن پر موجود ایتھلیٹس کے انداز کو دیکھتے ہوئے کی، جس سے ظاہر ہوتا تھا کہ ژو یاکن کو اس کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا۔
تاہم اب اولمپکس کے بعد ژو یاکن دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، لیکن اس بار وہ صوبہ ہنان میں موجود اپنے آبائی شہر ہنگ یانگ میں اپنے والدین کے ریسٹورنٹ میں گاہکوں کو کھانا پیش کرتے ہوئی دیکھی گئیں۔