• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر بغیر رن بنائے آؤٹ

بابر اعظم—فائل فوٹو
بابر اعظم—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر بغیر رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہوئے، اس سے قبل تمام 7 ڈک پاکستان سے باہر ہوئے تھے۔

بابر اعظم نے ہوم گراؤنڈ پر 14 ٹیسٹ میچز میں 24 اننگز کھیلی ہیں۔

راولپنڈی میں بابر اعظم کا کیریئر میں ڈک 3 سال اور 36 اننگز بعد پہلا ڈک ہوا۔

مجموعی طور پر بابر اعظم 53 ٹیسٹ کی 95 اننگز میں سے 8 مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید