سائیکلوں پر پاکستان اور افغانستان کا دورہ کرنے والے 4 چینی سیاحوں کو خیبر پختونخوا میں داخلے سے روک دیا گیا۔
اٹک پولیس نے چینی سیاحوں کو اٹک خورد چیک پوسٹ تک پہنچایا، جہاں خیبر پختونخوا پولیس نے انہیں داخلے سے روک دیا۔
پولیس کا موقف ہے کہ داخلے کےلیے مہمانوں کے پاس این او سی نہیں، جس پر چاروں سیاح واپس پنجاب کی طرف روانہ ہوگئے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے رپورٹ طلب کرلی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چینی سیاحوں کو صوبے میں داخلے سے روکنے کے اقدام پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔
پشاور سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت اس عمل میں ملوث ہے، یہ اقدام ملک دشمنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف روز اول سے پاک چین تعلقات کو تباہ کرنے کے درپے ہے، خیبر پختونخوا حکومت پاک چین دوستی کو متاثر کرنے میں مصروف ہے۔