خیبرپختونخوا کے مشیرِ خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بجلی کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم غلط بیانی کر رہے ہیں۔
مزمل اسلم نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم دو ماہ کی ریلیف کو لانگ ٹرم ریلیف کہہ رہے ہيں، وہ ترقیاتی اخراجات کاٹ کر آئی پی پیز کا پیٹ بھر رہے ہیں۔
خیبرپختونخوا کے مشیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت 15 ارب روپے کی لاگت سے احساس منصوبہ شروع کرے گی جس میں اپنا گھر، احساس ہنر اور احساس نوجوانان پروگرام شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ احساس ہنر پروگرام کے تحت 15 لاکھ روپے تک بلا سود قرضے دیے جائيں گے جن سے نوجوان چھوٹے کاروبار شروع کرسکیں گے۔