• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں فیک نیوز کے ذریعے فسادات, فرحان آصف کیخلاف مقدمہ درج

فوٹو بشکریہ رائٹرز
فوٹو بشکریہ رائٹرز

برطانیہ میں فیک نیوز کے ذریعے فسادات کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم میں فرحان آصف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ سائبر کرائم کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں پیکا ایکٹ کی دفعہ 9 اور 10 اے کو شامل کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق دوران تفتیش ملزم فرحان آصف نے اعتراف جرم کر لیا، ملزم نے ایکس اکاؤنٹ پر انگلینڈ میں چاقو زنی واقعے کی تصاویر شیئر کیں، ایکس اکاؤنٹ ہینڈلر نے ویب سائٹ پر آرٹیکل بھی پوسٹ کیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل میں 17 سالہ علی ال شکاتی کو چاقوزنی واقعے کا ذمے دار قرار دیا گیا،  آرٹیکل میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا کہ گرفتار ہونے والا مسلم ہے۔

آرٹیکل میں حملہ آور کو برطانیہ میں پناہ گزین بھی بتایا گیا، سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے کی وجہ سے فسادات پھوٹ پڑے، ایکس اکاؤنٹ ہولڈر کی شناخت فرحان آصف کے نام سے ہوئی، اس نے غیر ملکی چینل کو غلط معلومات دینے کا بھی اعتراف کیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق معلومات میں ملزم نے الزام دیگر لوگوں پر عائد کرنے کی کوشش کی، دوران تفتیش ایکس اکاؤنٹ ملزم کا ہی ہونے کی تصدیق کی گئی، ملزم سے دو لیپ ٹاپ اور ایک موبائل فون برآمد کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید