• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کےالیکٹرک نے نیپرا کو بجلی 3 روپے 9 پیسے مزید مہنگی کرنے کی درخواست دیدی

کےالیکٹرک نے بجلی 3 روپے 9 پیسے مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو دے دی۔

کےالیکٹرک نے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کروائی ہے۔ 

نیپرا اتھارٹی کےالیکڑک کی درخواست پر 29 اگست کو سماعت کرے گی۔ درخواست منظوری سے کےالیکٹرک صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ 

نیپرا مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بھی کےالیکٹرک کی درخواست پر بجلی مہنگی کرچکا ہے۔ 

کےالیکڑک کیلئے مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 5 روپے 76 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔ 

نیپرا نے گذشتہ روز 2 ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید