• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی سیاسی و کور کمیٹیاں جلسہ منسوخی سے لاعلم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کی سیاسی اور کور کمیٹیاں جلسہ منسوخی کے فیصلے سے لا علم نکلیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق کور کمیٹی ممبران نے جلسہ منسوخی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سیاسی کمیٹی کے ارکان نے بھی جلسہ منسوخی کے اعلان اور فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا۔

اس معاملے پر اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی جماعتوں سے بھی کوئی مشاورت نہ ہوئی، اپوزیشن اتحاد کی جماعتوں اور قیادت کو میڈیا کے ذریعے جلسہ منسوخی کی اطلاع ملی۔

تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی قیادت اور جماعتیں جلسے میں شرکت کے لیے تیار تھیں، اپوزیشن الائنس کی جماعتوں کو آگاہ کیے گئے بغیر جلسہ منسوخی کا اعلان کیا گیا۔

اپوزیشن ذرائع کے مطابق جلسے کی وجہ سے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس ملک سے باہر نہ جا سکے۔

تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی جماعتوں نے جلسہ منسوخی پر پی ٹی آئی سے سخت مؤقف رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن اتحاد نے محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق علامہ ناصر عباس اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں  جبکہ ساجد ترین جلسے سے متعلق مشاورت کا حصہ ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید