• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارساز حادثہ کیس قانون کے مطابق چلایا جارہا ہے، کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ کارساز حادثہ کیس میں پولیس فوری موقع پر پہنچی۔

انکا کہنا تھا کہ خاتون ڈرائیور نے دو غلطیاں کر رکھی تھیں، پولیس نے ہجوم سے اس عورت کو بھی محفوظ کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ اس خاتون نے سنگین غفلت کا مظاہرہ کیا، وہ خاتون کرمنل نہیں۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس نے خاتون کی ضمانت نہیں ہونے دی۔ قانون کے مطابق اس کیس کو چلایا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید