• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عورتوں اور بچوں کیخلاف جرائم ہر صورت روکے جائیں: مریم نواز کی پولیس کو ہدایت

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف---فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسی روڈ پر ڈکیتی اور جرائم کی صورت میں متعلقہ پولیس افسران ذمے دار ہوں گے، عورتیں اور بچے ریڈ لائن ہیں، ان کے خلاف جرائم کو ہر صورت روکا جائے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کو پولیس افسران کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، پولیس افسروں کی کارکردگی جانچنے کے لیے مقررہ اشاریے کا جائزہ بھی لیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے پولیس کو روڈ ڈکیتی کی وارداتیں فوری روکنے کا ٹاسک دے دیا۔

مریم نواز نے سڑکوں پر محفوظ سفر کے لیے اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے ہر ضلع میں کرائم کی شرح ہر صورت نیچے لانے کی ہدایت کی۔

پنجاب کے ہر علاقے میں ہاٹ اسپاٹ ایریاز ختم کرنے کے لیے ایکشن شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تاجر اور دکانداروں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ڈکیتی کی وارداتوں کا سدباب کیا جائے، چھوٹے بڑے شہروں کے روڈز پر ڈکیتی اور دیگر جرائم قطعاً قابل قبول نہیں۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کی ہر سڑک، گلی محلے کو محفوظ بنانا ہو گا، کسی کو جرم کرنے کی جرأت نہ ہو۔

قومی خبریں سے مزید