سیشن کورٹ پشاور نے ایم این اے فیصل امین گنڈاپور کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر بریگیڈیئر (ر) محمود شاہ کو نوٹس جاری کر دیا۔
سیشن کورٹ پشاور میں ایم این اے فیصل امین کا بریگیڈیئر (ر) محمود شاہ کے خلاف 10 کروڑ روپے کے ہرجانے کے کیس پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے بریگیڈیئر (ر) محمود شاہ کو نوٹس جاری کر دیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ محمود شاہ نے درخواست گزار پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں، محمود شاہ نے الزام لگایا کہ درخواست گزار کے طالبان سے روابط ہیں، بے بنیاد الزامات سے درخواست گزار اور گنڈاپور قبیلے کی ساکھ کو نقصان پہنچا، عدالت بریگیڈئیر (ر) محمود شاہ کو طلب کر کے پوچھے کہ بے بنیاد بیان کیوں دیا، محمود شاہ کو لیگل نوٹس بھی بھیجا، کوئی جواب نہیں دیا۔
واضح رہے کہ رکنِ قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کے بھائی ہیں۔