• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 سالہ پاکستانی بچے سفیان محسود نے بھارت کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

فوٹو بشکریہ رپورٹر
فوٹو بشکریہ رپورٹر

پاکستان کے 5 سالہ مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے بھارت کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے کم عمر مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے بھارت کا مشکل ترین ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کر لیا جس کے بعد سفیان پاکستان کے کم عمر ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن گئے۔

سفیان محسود نے7.87 سیکنڈز میں فاسٹیسٹ ٹائم ٹو کلائمب اراؤنڈ اے پرسن کا ریکارڈ بنا لیا۔

اس سے قبل 9.78 سیکنڈز فاسٹیسٹ ٹائم ٹو کلائمب کا ریکارڈ بھارت کے گوکلناتھ اور ارجن پرییان کے پاس تھا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سفیان محسود نے کہا کہ بہت ہی مشکل اور چیلنجنگ ریکارڈ تھا، اس ریکارڈ کو کوالا چیلنج بھی کہا جاتا ہے جو کووڈ کے دوران کافی پاپولر ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ سفیان محسود 100 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے عرفان محسود کے بیٹے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید