• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدین بچوں کی نفسیات سمجھیں،انہیں خود مختار بنائیں: فضیلہ قاضی


پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے حالیہ انٹرویو میں بچوں کی نفسیات پر کھل کر بات کی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سینیئر اداکارہ  کے حالیہ انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے۔

انٹرویو میں فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کی نفسیات سمجھنے کی ضرورت ہے، میاں بیوی کے درمیان اختلافات ہیں تو کم از کم بچوں کے سامنے لڑنے جھگڑنے کے بجائے ان کے سامنے متحد رہیں تاکہ بچہ آپ کے جھگڑے کا غلط فائدہ نہ اُٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کل کے والدین اور بچوں کے درمیان بہت فاصلہ آ گیا ہے، آپس میں بات چیت نہیں کرتے، والدین کو چاہیے کہ بچوں سے بات کریں، یہ سمجھیں کہ بچے اگر اداس ہیں تو کیوں ہیں۔ 

اداکارہ کا کہنا ہے کہ بچوں کے مسائل ضرور حل کریں لیکن انہیں اپنا اتنا عادی نہ بنائیں کہ وہ خود مختار نہ بن سکیں۔

فضیلہ قاضی نے والدین پر زور دیا کہ والدین اپنے بچوں سے محبت ضرور کریں لیکن اگر بچہ ان کے سامنے کسی سے بدتمیزی کر رہا ہے تو اسے ڈانٹیں، صحیح اور غلط کا فرق سمجھائیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید