وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی کے وفد نے ملاقات کی، جس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعظم سے پنجاب میں تحریری معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کو آرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس اتوار کو گورنر ہاؤس لاہور میں بلا لیا گیا، اجلاس میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات حل کر لیے جائیں گے۔
حکومت آئندہ چند روز میں اہم قانون سازی کرنے جا رہی ہے جس پر پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لیا گیا، اہم قانون سازی کےلیے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو بلایا جا رہا ہے۔