لاہور ہائی کورٹ کے جج نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس چوہدری محمد اقبال نے جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی جانب سے انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر سماعت سے معذرت کی ہے۔
عدالت نے کیس کو جسٹس شکیل احمد کی عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اسی طرح کے کیسز جسٹس شکیل احمد سن رہے ہیں۔
عدالت نے کیس کو آج ہی مقرر کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔
اس کیس میں درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ بغیر نوٹس اور وجہ بتائے انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی ہیں۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ ملک میں انٹر نیٹ کو مکمل اور فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔