• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران بس حادثہ، میتوں اور زخمیوں کو آج پاکستان لایا جائے گا

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

ایران میں بس کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق اور زخمی پاکستانی زائرین کو آج پاکستان لایا جائے گا۔

ڈی سی سکھر کے مطابق 28 میتوں اور 25 زخمی افراد کو سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے آج شام سکھر پہنچایا جائے گا، ایئرپورٹ پر تیاری مکمل ہے جبکہ 53 ایمبولینس بھی پہنچ چکی ہیں۔

ڈی سی سکھر کا کہنا ہے کہ 10 میتیں لاڑکانہ، 6 کشمور، 4 خیر پور، 3 کراچی، 3 قمبر شہداد کوٹ، ایک دادو اور ایک میت جامشورو روانہ کی جائے گی۔

اسی طرح 8 زخمی فراد کا لاڑکانہ، 5 قمبر کا شہداد کوٹ، 4 کا خیرپور، 3 کا دادو سے تعلق ہے۔

ڈی سی سکھر کے مطابق زخمیوں میں جامشورو، شکارپور، کراچی، مٹیاری اور جھل مگسی کا ایک ایک فرد شامل ہے۔

شہداء کی میتیں لانے کے تمام انتظامات مکمل ہیں: ناصر حسین شاہ

ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایران بس حادثے کے شہداء کی میتیں وطن لانے کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں، سی 130 جہاز کو ایران سے میتوں اور زخمیوں کو لانے کے لیے بھیج دیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ طیارہ سکھر لینڈ کرے گا یا جیکب آباد، سہولتوں کے حساب سے فیصلہ کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید