• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظِ قرآن ہونے کی وجہ سے والد نے شوبز میں آنے سے منع کیا: لائبہ خان

اداکارہ لائبہ خان ـــ فائل فوٹو
اداکارہ لائبہ خان ـــ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی یادداشت بہت اچھی ہے اس لیے اُنہوں نے 9 سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کر لیا تھا۔

لائبہ خان نے ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی نجی زندگی اور شوبز کیریئر کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ بچپن میں والدہ کی خواہش پر میں نے قرآن حفظ کرنا شروع کیا تو دل لگ گیا چونکہ میری یادداشت بہت اچھی ہے اس لیے میں نے 2 سال کے دوران ہی پورا قرآن حفظ کر لیا۔

اداکارہ نےبتایا کہ قرآن حفظ کرنے بعد میں نے اپنی پڑھائی کا دوبارہ آغاز کیا اور اسی وجہ سے مجھے 2 سال پیچھے 6 کلاس میں داخلہ ملا۔

اُنہوں نے بتایا کہ میٹرک کے بعد میں اپنی امیّ کے ساتھ چھوٹی بہن اور اداکارہ ایمان کے ساتھ ایک ڈرامے کے سیٹ پر چلی گئی تھی تو وہاں  پر ایک کاسٹنگ ہیڈ نے مجھے اداکاری کرنے کی پیشکش کی۔

لائبہ خان نے مزید بتایا کہ میں نے پہلے تو انکار کر دیا لیکن پھر ہامی بھر لی اور اداکاری کرنا شروع کر دی۔

اُنہوں نے بتایا کہ حافظِ قرآن ہونے کی وجہ سے والد میرے شوبز میں کام کرنے کے خلاف تھے جب میں نے شوبز میں کام کرنے لگی تو شروع میں وہ مجھ سے بات بھی نہیں کرتے تھے اور غصے میں رہتے تھے۔

لائبہ خان نے مزید بتایا کہ میرے دادا کو بھی شوبز انڈسٹری نہیں پسند تھی  لیکن پھر والدہ کی حمایت کی وجہ سے آہستہ آہستہ سب کا رویہ تبدیل ہوگیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید