اسٹوڈیو میں خود سوزی کرنے والی نیپالی گلوکارہ دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئی۔
نیپالی گلوکارہ نیتو پاڈیل نے کچھ دن قبل ایک میوزک اسٹوڈیو میں اپنے آپ پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی تھی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق میوزک اسٹوڈیو میں خود کو آگ لگانے والی نیپالی گلوکارہ نیتو پاڈیل کئی دن علاج کے بعد دارالحکومت کٹھمنڈو کے نواہ میں واقع انعام نگر کے اسپتال میں دم توڑ گئی۔
گلوکارہ نیتو پاڈیل کے حوالے سے انکشاف ہوا کہ وہ گزشتہ 7 سال سے پلے بیک سنگر اور میوزک کمپوزر بابل گیری سے رومانوی تعلقات میں تھیں۔
نیتو بابل کے اسٹوڈیو کے نیچے ایک کیفے بھی چلا رہی تھیں اور دونوں کے درمیان تعلقات کے حوالے سے نیپال کی میوزک انڈسٹری کے لوگ کافی عرصے سے جانتے تھے۔
انعام نگر پولیس نے بتایا کہ دونوں کے درمیان شادی کے معاملات پر کچھ عرصے سے اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔
نیتو کی موت کے بعد اس کے بھائی گھنیش پاڈیل نے پولیس میں بابل گیری کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے، جس کی وجہ سے پولیس نے بابل گیری کو تفتیش کے لیے طلب کیا ہے۔