انٹرنیشنل کنسرٹ میں شرکت کے لیے ثمرہ خان کراچی پہنچ گئیں، کل ناپا اکیڈمی میں آواز کا جادو جگائیں گی۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ سنگر ثمرہ خان اتوار 26 اکتوبر 2025ء شام 7 بجے ناپا اکیڈمی میں منعقدہ پنک ربن کنسرٹ میں دبئی سے خصوصی طور پر شرکت کے لیے آئی ہیں۔
ثمرہ خان کو ابتدائی شہرت کوک اسٹوڈیو سے حاصل ہوئی، جس کے بعد انہوں نے مختلف پاکستانی ڈراموں کے لیے ٹائٹل سونگز بھی گائے۔
پاکستانی نژاد آسٹریلین سنگر ثمرہ خان نے بتایا کہ میں موسیقی کے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہوں، موسیقی کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میں نے ابتداء میں ملکہ ترنم نور جہاں کے گیت گائے، اب اپنے نئے سونگز تیار کر رہی ہوں، جن کی ریکارڈنگ لاہور اور کراچی میں جاری ہے۔
ثمرہ خان نے کہا کہ ناپا اکیڈمی کے بامقصد میوزیکل کنسرٹ میں شرکت کے لیے آئی ہوں، میرے ساتھ اس شو میں زارا مدنی اور مائرہ خان بھی پرفارم کریں گی۔