پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو اپنے شادی ہال کے لیے خریدار کی تلاش ہے، جس کے لیے انہوں نے سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر پوسٹ شیئر کر دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر باکسر نے انسٹااسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی ایکس پوسٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کیا ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ میں اپنی شادی کا 4 منزلہ ہال 12.5 ملین پاؤنڈز میں فروخت کرنا چاہتا ہوں، جس میں 3 ہال اور 1 روف ٹاپ ہے جس میں مختلف تقریبات منعقد کی جا سکتی ہیں۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہال خریدنے کے خواہش مند افراد کے لیے ای میل ایڈریس بھی دیا تاکہ رابطہ کر سکیں۔
ادھر برطانوی میڈیا کے مطابق عامر خان کا بولٹن کا ویڈنگ وینیو لوکیشن کی وجہ سے توجہ حاصل نہ کر سکا، جبکہ وینیو کے سامنے اور اطراف میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر بھی پڑے رہتے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وجہ سے ان کے کئی ملینز پاونڈ ڈوب گئے ہیں۔