سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔
عدالت عالیہ سندھ میں ایس بی سی اے کی جانب سے ضلع جنوبی میں عمارت کو خطرناک قرار دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
اس موقع پر عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے کو بطور ڈی جی کام کرنے سے روک دیا اور کہا کہ ان کے اختیارات 10 روز کےلیے معطل رہیں گے۔
ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ اتھارٹی بنانے کا حکم دیا تھا، جس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا، جب اتھارٹی ہی تشکیل نہیں دی گئی تو ڈی جی ایس بی سی اے کیا کریں گے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ بلڈنگ کی ملکیت سے متعلق کیس سول کورٹ میں زیر التواء ہے، جب تک ملکیت کا فیصلہ نہیں ہوجاتا ایس بی سی اے کو بلڈنگ گرانے سے روکا جائے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 اگست تک کےلیے ملتوی کردی۔