برطانوی ہائی کمیشن نے اپنے امیگریشن نظام کو ڈیجیٹل نظام میں تبدیل کرنا شروع کر دیا ہے۔
برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے عملی دستاویزات کو آن لائن امیگریشن اسٹیٹس سے تبدیل کرنا شروع کر دیا اور ای ویزوں کو نئے بائیو میٹرک صارفین تک توسیع دے دی ہے۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ میں 6 ماہ سے زائد رہنے کےلیے اسٹڈی یا ورک ویزا میں اپنے ای ویزا تک رسائی کےلیے UKVI آن لائن اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہوگی۔
یہ آن لائن اکاؤنٹ امیگریشن کی حیثیت کے آن لائن ریکارڈ کے طور پر کام کرتا ہے۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ میں 6 ماہ سے کم مدتی ویزا یا سیاحتی ویزا کی صورت میں UKVI اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے مطابق پاکستانیوں کےلیے برطانیہ کا سفر آسان بنانے کیلئے مسلسل جدتیں کر رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی کا یہ نیا استعمال ویزا کے عمل کے ایک اہم حصے کو ہموار کرے گا۔
ہائی کمشنر نے کہا آن لائن سسٹم ویزا کے عمل کو مزید محفوظ بنائے گا اور کاغذی دستاویزات پر انحصار کم کرے گا۔ یہ عمل مفت، محفوظ اور سیدھا ہے۔
جین میریٹ نے کہا کہ اکاؤنٹ بنانے کے طریقہ سمیت مزید معلومات برطانوی ہائی کمیشن کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔