• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد قیصر کا بانی چیئرمین کی جلد رہائی اور نئے الیکشن کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر نے بانی چیئرمین کی رہائی اور جلد نئے الیکشن کا دعویٰ کردیا۔

ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا ہے کہ صبح اٹھا تو پتا چلا کہ جلسہ منسوخ ہوگیا ہے، معلوم ہوا کہ بانی چیئرمین نے جلسہ کینسل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بہت جلد رہا ہوں گے، ماحول بن رہا ہے جلد الیکشن بھی ہوں گے، مجھے سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کی ذمے داری دی گئی ہے۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایشوز کی بنیاد پر بات چیت ہوتی ہے، مولانا فضل الرحمان اتحاد میں شامل ہوتے ہیں یا نہیں، یہ ان کی اپنی مرضی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ آئین کی بالادستی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات چیت کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ 1996ء میں پارٹی میں شامل ہوا، کافی اتار چڑھاؤ دیکھے، کبھی تصور بھی نہیں تھا کہ الیکشن میں جیتیں گے اور آگے بڑھیں گے۔

قومی خبریں سے مزید