• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران بس حادثے میں جاں بحق زائرین کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے امداد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایران بس حادثے میں جاں بحق زائرین کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے امداد کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ ہاوس سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جاں بحق زئرین کے لواحقین اور زخمیوں کےلیے امداد کا اعلان کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بس حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے50لاکھ روپے فی کس اور زخمیوں کیلئے 10لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کردیا حادثے میں جاں بحق 28زائرین میں سے 10کا تعلق لاڑکانہ، 6کشمور، 4خیرپور،3قمبرشہدادکوٹ اور 3 کا تعلق کراچی سے تھا جبکہ دادو اور جامشورو کے بھی ایک ایک زائر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے پچیس افراد میں سے آٹھ کا تعلق لاڑکانہ، پانچ قمبرشہدادکوٹ، چار خیرپور اور تین کا دادو سے ہے۔ جبکہ نوشہرو فیروز، شکارپور، کراچی اور سیہون کا ایک ایک شخص شامل ہے جبکہ ایک کا تعلق بلوچستان سے ہے۔
ملک بھر سے سے مزید