فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی کے 4 مقدمات کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی چاروں مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے عالیہ حمزہ کو 26 اگست کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر عالیہ حمزہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھی اور رہوں گی، بانی نے جلسے کا کہا ہے تو ضرور کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی 15 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 15 دن بعد متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔