• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی، رین ایمرجنسی نافذ

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب : فوٹو فائل
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب : فوٹو فائل

کراچی میں 25 اور 26 اگست کو موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کے باعث میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رین ایمرجنسی نافذ کردی۔

میئر کراچی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد رین ایمرجنسی نافذ کی گئی، کراچی میں 25 اور 26 اگست کو موسلا دھار بارش کے امکانات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی میونسپل سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات کے میٹرولوجسٹ انجم نذیر کا کہنا ہے کہ کل (25اگست) سے طاقت ور مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی حصے میں داخل ہوں گی جو کراچی سمیت سندھ بھر میں 26 سے 29 اگست تک بارش کا سبب بنیں گی۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ سندھ پر اثر انداز ہونے والا یہ اب تک کا سب سے طاقت ور سسٹم ہے، جو شدت اختیار کرکے ڈیپریشن بن سکتاہے، سسٹم کےاثرات سمندر میں طغیانی کی صورت میں رہیں گی۔

میٹرولوجسٹ انجم نذیر نے بتایا ہے کہ سسٹم کے تحت سندھ اور مشرقی بلوچستان کے سمندر میں طغیانی رہے گی، سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیر 27 سے 30 اگست تک سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

قومی خبریں سے مزید