• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونیا گاندھی کا راہول اور پریانکا سے بھی زیادہ پسندیدہ کون؟

فوٹو: نسٹاگرام راہول گاندھی
فوٹو: نسٹاگرام راہول گاندھی

بھارتی سیاستدان اور کانگریس پارٹی کی رہنما سونیا گاندھی کا بیٹے راہول اور بیٹی پریانکا سے بھی زیادہ پسندیدہ کون ہے؟ راہول نے انکشاف کردیا۔

راہول گاندھی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی والدہ، سونیا گاندھی کیلئے سب سے زیادہ پسندیدہ چیز کا ذکر کیا ہے۔

 حیرت انگیز طور پر سونیا گاندھی کے پسندیدہ نہ تو وہ خود ہیں اور نہ ہی ان کی بہن پریانکا گاندھی، بلکہ یہ اعزاز ان کے پالتو کتے کو حاصل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہول گاندھی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سونیا گاندھی کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ جس میں سونیا گاندھی ایک پالتو کتے کو اپنی پیٹھ پر لٹکائے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

راہول گاندھی نے انسٹاگرام پر دو تصویریں شیئر کی ہیں اور دونوں میں ہی پالتو کتا سونیا گاندھی کی پیٹھ پر بیگ میں لٹکا نظر آرہا ہے، جبکہ سونیا گاندھی کے چہرے پر مسکراہٹ بھی نظر آرہی ہے۔

اپنی پوسٹ میں شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں راہول گاندھی نے مزاحیہ انداز میں لکھا "ماں کی پسندیدہ؟"

یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہوگئی اور صرف 24 گھنٹوں کے اندر اسے 8 لاکھ 93 ہزار سے زائد لائیکس اور 5 ہزار سے زیادہ لوگوں نے  تبصرے کیے ہیں۔

خیال رہے کہ سونیا گاندھی کو یہ کتا ان کے بیٹے راہول گاندھی نے گزشتہ سال تحفے میں دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید