• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: صبح سے جاری اسرائیلی حملوں میں فلسطینیوں کی شہادتیں 37 ہو گئیں

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

غزہ کے وسطی اورجنوبی علاقوں میں آج صبح سےجاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 37 ہو گئی۔

غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی گولہ باری سے 2 بچوں سمیت 11 فلسطینی شہید اور 15 زخمی ہو گئے۔

اسرائیل کے غزہ کے رہائشیوں کیلئے نئے انخلاء کے احکامات

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے رہائشیوں کے لیے نئے انخلاء کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

10 ماہ کا فلسطینی بچہ پولیو سے مفلوج

اقوامِ متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی United Nations agency for Palestinian refugees نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں 10 ماہ کا بچہ پولیو کی وجہ سے مفلوج ہو گیا ہے۔

یہ 25 سال سے زائد عرصے میں غزہ میں پولیو کا پہلا کیس ہے۔

قاہرہ میں مذاکرات تعمیری رہے: وائٹ ہاؤس

قاہرہ میں جنگ بندی کے مذاکرات کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ قاہرہ میں غزہ جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے ہونے والے مذاکرات تعمیری رہے ہیں، لیکن تمام فریقین کو مل کر تجویز کردہ معاہدے پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔

امریکی وفد اتوار کو ایک بار پھر ثالثوں سے ملاقات کرے گا تاکہ مذاکرات میں پائے جانے والے اختلافات کو دور کیا جا سکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید