• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رابرٹ کینیڈی جونیئر الیکشن سے دستبردار، ٹرمپ کی حمایت کردی

رابرٹ کینیڈی جونیئر آزاد حیثیت میں امریکی صدارت کا الیکشن لڑنے کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے۔

رابرٹ کینیڈی جونیئر نے صدارتی انتخابات سے دستبرداری کے بعد ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ الیکشن میں ان کی موجودگی سے ڈونلڈ ٹرمپ کو نقصان اور کملا ہیرس کو فائدہ ہوگا۔

کینیڈی پہلے جوبائیڈن کے مقابلے میں ڈیموکریٹ امیدوار بننے کے خواہش مند تھے تاہم بعد میں انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

سابق ڈیموکریٹ صدر جان ایف کینیڈی کے بھتیجے کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق نے کئی ڈیموکریٹس کو حیرانی میں مبتلا کردیا ہے۔

ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ کینیڈی کی حمایت کا غیرمقدم کرتے ہوئے اسے بہترین قرار دیا جبکہ کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ وہ رابرٹ کینیڈی کے سپورٹرز کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔

دوسری جانب رابرٹ کینیڈی کی بہن کیری کینیڈی کا کہنا ہے کہ رابرٹ کینیڈی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان ہمارے والد اور خاندان کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل اقدار سے غداری ہے، ایک غمگین کہانی کا یہ افسوسناک اختتام ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید