• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس وفد غزہ جنگ مذاکرات پر ثالثوں کے نتائج سننے کیلئے قاہرہ روانہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں، اس سلسلے میں مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مذاکرات جاری ہیں۔

حماس میڈیا کے مطابق حماس کا وفد غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات پر ثالثوں کے نتائج سننے کے لیے قاہرہ روانہ ہوا ہے۔

حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حماس کے وفد کا قاہرہ روانہ ہونے کا مطلب مذاکرات میں شرکت نہیں۔

حماس نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے 2 جولائی کو پیش کردہ تجاویز پر عمل درآمد کے مؤقف پر قائم ہیں۔

حماس کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد میں رکاوٹیں ڈالنے سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالا جائے۔

اس سے قبل ایک حماس رہنما کی جانب سے کہا گیا تھاکہ امریکا کملا ہیرس کی صدارتی مہم کی حمایت کے لیے جنگ بندی مذاکرات کی کوششیں کر رہا ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے مصری اور قطری رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے بتایا ہے کہ بائیڈن نے گفتگو کے دوران قاہرہ مذاکرات میں یرغمالیوں کی رہائی کی رکاوٹیں دور کرنے پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے حماس نے رواں ہفتے کے مذاکرات کی امریکی تجویز کو قبول نہیں کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید