• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور :ایس ای واپڈا کے مبینہ ناروا رویہ کیخلاف ملازمین کا دھرنا

بہاولپور(سٹی رپورٹر)  ایس ای واپڈا بہاولپور  کے مبینہ ناروارویے، ملازمین کے خلاف مبینہ انتقامی کاروائی کے خلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کی جانب سے دوسرے روز بھی احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے زونل چیئرمین میپکو سرکل بہاولپور فیاض خان بلوچ،جنرل سیکرٹری چودھری ذوالفقار زلفی،ڈویژنل چیئرمین جعفر اقبال،رانا کامران اقبال اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ای واپڈا بہاولپورنے ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ،احتجاجی دھرنے سے ڈویژنل چیئرمین احمدپور شرقیہ راؤ وکیل،ڈویژنل چیئرمین حاصل پور محمد جعفر،سیکرٹری میاں سرور،ڈویژنل چیئرمین لودہراں شبیر گجر،ملک الطاف،طارق خان ابو،ملک اصغر،ملک مجید،حاجی اشرف،محمد وسیم،شہزاد سیال،غلام یاسین،انور ندیم نے خطاب کیا،مظا ہرین  نےایس ای کے تبادلہ تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان ، ملازمین کو  ہراساں کیا جارہا ہے
تازہ ترین