• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شردھا کپور نے مقبولیت میں نریندر مودی اور پریانکا چوپڑا کو پیچھے چھوڑ دیا

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے وزیراعظم نریندر مودی کے بعد پریانکا چوپڑا کو بھی مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

استری 2 کی اداکارہ شردھا کپور سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فالوورز کے لحاظ سے بھارت کی دوسری مقبول ترین شخصیت بن گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا پہلے بھارت کی دوسری مقبول ترین بھارتی شخصیت تھیں، لیکن شردھا کپور نے فالوورز کے لحاظ سے اُن پر تھوڑی سے برتری حاصل کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شردھا کپور کے فالوورز کی تعداد 91 اعشاریہ 9 ملین یعنی 9 کروڑ 19 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ پریانکا چوپڑا کے فالوورز 91 اعشاریہ 8 ملین یعنی 9 کروڑ 18 لاکھ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق استری 2 کی اسٹار اداکارہ نے اس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 91 اعشاریہ 3 ملین یعنی 9 کروڑ 13 لاکھ کو پیچھے چھوڑا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے انسٹاگرام پر 270 ملین یعنی 27 کروڑ فالوورز ہیں، اس طرح وہ مقبولیت میں پہلے نمبر پر ہیں۔

اس درجہ بندی میں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ 85 اعشاریہ 2 ملین اور دیپیکا پڈوکون 79 اعشاریہ 9 ملین فالوورز کے ساتھ موجود ہیں۔

فلم استری کو بھارتی باکس آفس پر شاندار کامیابی ملی ہے، جسے بلاک بسٹر قرار دیا جارہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید