• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے 3 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا۔

اسرائیلی فوج نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ غزہ شہر میں بارودی مواد کے دھماکے میں 2 فوجی ہلاک ہوئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ان کا تیسرا فوجی جنوبی لبنان میں حماس سے لڑائی میں ہلاک ہوا۔

واضح رہے کہ غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں گزشتہ روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔

غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی گولہ باری سے 2 بچوں سمیت 11 فلسطینی شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید