• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین، پولیس لائن کے قریب بم دھماکہ، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق، 17 زخمی

کوئٹہ/پشین ( نمائندہ جنگ)پشین میں موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکے میں دو بچیوں اور ایک خاتون سمیت تین جاںبحق جبکہ دو پولیس اہلکاروں، دو خواتین سمیت 17افراد زخمی ہو گئے ۔دھماکے سے دو گاڑیوں اور چار موٹرسائیکلیں تباہ ہو گئیں ۔ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور عملے کو طلب کر لیاگیا ۔پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے موٹرسائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب کر کے پشین کے علا قے سرخاب چوک پر پولیس لائن کے قریب کھڑی کردی جو گزشتہ روز زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ،دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں دو بچیاں 6سالہ آسیہ اور 2سالہ فرید موقع پر جاں بحق جبکہ تین خواتین فاطمہ بی بی،فیروزہ بی بی، سفارہ بی بی اے ایس آئی کبیر احمد، کانسٹیبل یار محمد، محمد اسلم ، اللہ داد، عبد الجبار، حفیظ اللہ، محمد اسما عیل، رفیع اللہ، اسماعیل، عبد النافع، عزت اللہ،سمیع اللہ، عبد الغفار، شاہ محمد، حضرت علی زخمی ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس ،سیکورٹی فورسز اور لیویز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں اور زخمیوں کو پشین ہسپتال پہنچایا ،طبی امداد کے بعد زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیاجہاں 25سالہ فاطمہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی ۔

ملک بھر سے سے مزید