• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل بضد، غزہ جنگ بندی مذاکرات میں عدم پیشرفت

غزہ اور مصر کے درمیان فیلاڈیلفی کوریڈور(فائل فوٹو)۔
غزہ اور مصر کے درمیان فیلاڈیلفی کوریڈور(فائل فوٹو)۔

اسرائیل غزہ مصر بارڈر کے قریب قبضہ برقرار رکھنے پر بضد ہے، قاہرہ میں مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

گزشتہ روز سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز اور وائٹ ہاؤس کے مشرق وسطیٰ کے مشیر بریٹ میک گرک کی قیادت میں امریکی وفد نے قاہرہ میں سینئر مصری حکام، مصری اور قطری ثالثوں سے بات چیت کی۔

مصری اور قطری مذاکرات کاروں نے حماس کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔ 

مذاکرات کے حالیہ دورے پر بریفنگ لینے کے بعد حماس کا وفد قطر کے شہر دوحہ واپس پہنچ گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی وفد آج قاہرہ میں غزہ جنگ بندی مذاکرات میں شرکت کرے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید