• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کا حزب اللّٰہ کے حملے ناکام بنانے کا دعویٰ

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان میزائل حملوں کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان میزائل حملوں کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔

اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ حزب اللّٰہ کی اسرائیلی پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے مزاحمتی تنظیم کے زیادہ تر حملے ناکام بنادیے۔ 

ادھر حزب اللّٰہ کے حملوں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جو کچھ ہوا اس پر کہانی ختم نہیں ہو جاتی۔

نیتن یاہو نے کہا کہ حزب اللّٰہ نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کیا۔ اسرائیلی افواج کو خطرہ ختم کرنے کےلیے طاقتور پیشگی حملہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے ہزاروں شارٹ رینج میزائل تباہ کر دیے۔ اسرائیلی فوج نے وسطی اسرائیل کی طرف آنے والے تمام ڈرون بھی مار گرائے۔ 

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم حزب اللّٰہ پر حیرت انگیز طریقوں سے حملہ آور ہو رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید