• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب اللّٰہ کے مضبوط اور ہدف پر مرکوز حملے اسرائیل کے منہ پر طمانچہ ہیں، حماس

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد حماس کا ردعمل سامنے آگیا۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ کے مضبوط اور ہدف پر مرکوز حملے اسرائیل کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ فلسطینیوں، لبنانی شہریوں کے خلاف اسرائیلی دہشتگردی کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

حماس کا کہنا ہے کہ حملوں سے پیغام دیا گیا کہ اسرائیل اپنے جارحانہ عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم کا کہنا ہے کہ لبنان میں شہریوں پر اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، اسرائیلی حملوں کے اثرات کی مکمل ذمہ داری امریکا پر ہے۔

یاد رہے کہ لبنان میں متعدد مقامات پر اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد حزب اللّٰہ نے بھی ڈرونز اور میزائل سے جوابی حملے کردیے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے شمالی اسرائیل پر 100 سے زائد دھماکا خیز ڈرون فائر کرنے کا دعویٰ کیا۔

حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ لبنان سے اسرائیل پر ڈرون حملے حزب کمانڈر فواد شکر کے قتل کا بدلہ لینے کےلیے کیے گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید