فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تاجر وفد کو 27 اگست کو اسلام آباد بلا لیا۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے تاجر دوست اسکیم کے کوآرڈینیٹر میڈیا سیل نعیم میر نے کہا ہے کہ تاجر دوست اسکیم کے ترمیمی ایس آر او پر مشاورت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ویلیوایشن ٹیبل بدلنے یا نظرثانی کا اختیار ایف بی آر کے بجائے کمشنر سطح پر کمیٹیوں کو دینے کی تجویز ہے، ماہانہ انکم ٹیکس سہ ماہی بنیاد پر جمع کرنے کی تجویز ہے۔
نعیم میر کا کہنا ہے کہ آڈٹ کرانے کا اختیار مقامی آفس کے بجائے ایف بی آر اسلام آباد کے پاس ہو گا، مجوزہ ایڈوانس ٹیکس سے زائد انکم ٹیکس دینے والوں پر لاگو نہیں ہو گا۔
تاجر دوست اسکیم کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ ترمیمی ایس آر او جاری ہونے سے نئے نوٹس جاری نہیں ہوں گے، ترمیمی ایس آر او جاری ہونے تک پرانے نوٹس پر عمل نہیں ہو گا، ملک میں 35 لاکھ ٹریڈرز میں سے صرف 3 لاکھ رجسٹرڈ ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ تاجر دوست اسکیم ٹریڈرز کی رجسٹریشن کے لیے ہے، ریٹرن جمع کرانے کے لیے اردو میں آسان فارم جاری ہو گا، ایڈوانس ٹیکس ادائیگی واجب الادا ٹیکس سے زائد ہونے پر خود کار طریقے سے ریفنڈ ہو جائے گی۔