• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہنما مونس الہٰی کا شناختی کارڈ بلاک

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما چوہدری مونس الہٰی—فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما چوہدری مونس الہٰی—فائل فوٹو

منی لانڈرنگ کے معاملے میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما چوہدری مونس الہٰی کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا۔

اس حوالے سے ایف آئی اے لاہور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات پر مونس الہٰی کا شناختی کارڈ بلاک کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مونس الہٰی کا پاسپورٹ بھی کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی کے ساتھ 6 اور ملزمان کا شناختی کارڈ بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید