ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص نے شہرِقائد کا دورہ کیا اور چہلم کے جلوس کی سیکیورٹی کے لیے ہیومن انٹیلیجنس اور جدید تکنیکی وسائل استعمال کرنے کی ہدایات دیں۔
رینجرز کے ترجمان کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ نےحضرت امام حسین ؓ کے چہلم کی مناسبت سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈی جی رینجرز سندھ نے رینجرز کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں علاقہ سیکٹر کمانڈر نے ڈی جی رینجرز کو سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
جلوس سے ملحقہ راستوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ڈی جی رینجرز نے مرکزی جلوس ایم اے جناح روڈ، تبت سینٹر، ریگل چوک، لائٹ ہاؤس اور جلوس کے اطراف کا بھی جائزہ لیا۔