• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے میرا بھی جلسہ منسوخی کا پیغام آئے تو یقین نہیں کرنا: شیر افضل مروت

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیر افضل مروت ـــ فائل فوٹو
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیر افضل مروت ـــ فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ جو بھی صورتِ حال ہو جلسہ 8 ستمبر کو ہی ہو گا۔

شیر افضل مروت نے اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ متحد ہو کر لڑنی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے 8 ستمبر کی ذمے داری علی امین گنڈا پور کو دی ہے کہ وہ ہر صورت یہ جلسہ کروائیں اور کہا ہے کہ اگر 8 ستمبر کو میرا بھی یہ پیغام آئے کہ جلسہ منسوخ ہو گیا ہے تو آپ نے یقین نہیں کرنا۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے مجھے کیا ذمے داریاں دی ہیں اس کا اعلان 8 ستمبر کے جلسے میں کروں گا۔

اُنہوں نے کہا کہ  بانیٔ پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ قوم ستمبر کے جلسے کے لیے تیاری رکھے۔

مشیر افضل مروت نے کہا کہ محسن نقوی کا کرکٹ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

 اُنہوں نے کہا کہ بناوٹی اور نان پروفیشنل لوگوں کو ذمہ داریاں سونپنے سے پاکستان کو شکست پر شکست ہو رہی ہے، میرٹ کی مسلسل پامالی ہو رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید