• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف مکاتب فکر کے علما و مشائخ کی بلوچستان میں مسافروں کے قتل عام کی مذمت

اسکرین گریب
اسکرین گریب

مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے بلوچستان میں مسافروں کے قتل عام کی مذمت کی ہے۔

مشترکہ بیان میں علماء کرام نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بے گناہ پاکستانیوں کو قتل کرنے والے اور سرکاری و عوامی املاک پر حملے کرنے والے پاکستان اور بلوچ دشمن عناصر کے آلہ کار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ عناصر پاکستان اور بلوچستان کے امن سے کھیلنا چاہتے ہیں، ان عناصر کے خلاف پوری قوم ریاست پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

علماء کرام کا کہنا ہے کہ موسیٰ خیل میں پاکستانیوں کا قتل عام کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، ریاست پاکستان کو ان دہشت گرد عناصر کے خلاف بھرپور اقدامات کرنے ہوں گے۔

علماء نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مسنگ پرسنز کے نام پر ان دہشت گرد عناصر کے لیے ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف بھی ریاست کو کارروائی کرنی چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج بلوچستان میں دھرنے دینے والے عناصر اور ان کے آلہ کار اس قتل عام اور دہشت گردی پر کیوں خاموش ہیں؟

قومی خبریں سے مزید