• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگی ایم پی اے رانا تنویر کے بڑے بھائی رانا افضال انتقال کر گئے

رانا افضال حسین---فائل فوٹو
رانا افضال حسین---فائل فوٹو 

مسلم لیگ ن کے رکنِ پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق رانا افضال حسین کو اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا افضال حسین کی میت آبائی گاؤں ننگل کس والا مرید کے نارووال روڈ پہنچا دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ مرحوم رانا افضال حسین وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے بڑے بھائی تھے۔

رانا افضال حسین مرحوم رکنِ قومی اسمبلی رانا عتیق انور کے والد تھے۔

صدر مملکت کا رکنِ پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین کی وفات پر اظہارِ تعزیت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے رانا افضال حسین کے انتقال پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے ساتھ اظہارِ افسوس کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے مرحوم رانا افضال حسین کے ورثاء کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اُن کے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیےصبر جمیل کی دعا ہے۔

قومی خبریں سے مزید