• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کا ہیڈ کوارٹر کے باہر دھرنا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان بھر سے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین نے ہیڈ کوارٹر کے باہر دھرنا دے دیا۔

دھرنا یوٹیلیٹی اسٹورز کی ملک بھر میں بندش کے فیصلے کے خلاف دیا جا رہا ہے۔

ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو بحال کیا جائے، یہ 14 ہزار ملازمین ہیں، جو بے روزگار ہونے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یونین کے صدر نے کہا ہے کہ 16 سال ہمارے ملازمین کی سروس ہے، حکومت ہمارے ساتھ معاملات طے کرے۔

قومی خبریں سے مزید