کراچی میں واٹر کارپوریشن کے مطابق مختلف سڑکوں پر پانی کی نکاسی کے لئے سکشن مشینیں، ڈی واٹرنگ پمپس سمیت دیگر مشینری پہنچا دی گئی ہے۔
سی ای او واٹر کارپوریشن کے مطابق میئر کراچی کی ہدایت پر واٹر کارپوریشن کی تمام سکشن مشینیں، ڈی واٹرنگ پمپس سمیت دیگر مشینری ہائی الرٹ ہے۔
واٹر کارپوریشن نے بارش سے قبل شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر سکشن مشینیں پہنچا دی تھیں۔
شہر کے مختلف ڈیپ ایریا میں بھی سکشن مشینیں اور ڈی واٹرنگ پمپس پہنچائیں گئے ہیں۔
بارش کے پانی کی نکاسی مکمل ہونے تک واٹر کارپوریشن کی گاڑیاں سڑکوں پر موجود رہیں گی۔