• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیز بارش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیز بارش ہوئی، جبکہ کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

گلستان جوہر، گلشن اقبال، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، اسکیم 33، سعدی ٹاؤن، جیل چورنگی اور پی ای سی ایچ ایس سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔

ملیر، گلشن معمار، احسن آباد، ڈیفنس فیز ون، محمود آباد اور منظور کالونی میں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے طاقتور سسٹم کے زیر اثر کراچی میں بارشوں کا سلسلہ 31 اگست تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

دوسری جانب حیدرآباد، ٹھٹہ، مٹیاری، بدین، تھرپارکر، سانگھڑ، نواب شاہ اور میرپور خاص سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

گزشتہ رات بارش کے بعد ناظم آباد میں گھر میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

قومی خبریں سے مزید