صدرِ استحکام پاکستان سندھ محمود مولوی نے ایرانی قونصل خانے میں ایرانی تاجروں سے ملاقات کی۔
ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔
بعد ازاں محمود مولوی نے بتایا کہ ایرانی قونصل خانے میں ایرانی تاجروں سے ملاقات مثبت رہی۔
انہوں نے کہا کہ پاک ایران تجارت بڑھنی چاہیے، تجارت 50 ارب ڈالرز تک لے جانا ممکن ہے، ایرانی تاجروں کو ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔
محمود مولوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید ہے کہ پاکستان اور ایران تجارت میں رکاوٹیں دور کر لیں گے۔