• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک بلز میں میونسپل ٹیکس وصولی: فریقین کو جواب جمع کروانے کی ہدایت

سندھ ہائی کورٹ ـــ فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ ـــ فائل فوٹو 

سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے کیس میں فریقین کو 10 روز میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل سیف الدین ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

کے ایم سی اور کے الیکٹرک کے وکلاء کی جانب سے وکالت نامے جمع کروائے گئے اور جواب جمع کروانے کے لیے مہلت کی استدعا کی گئی۔

جس کے بعد عدالت نے فریقین کو 10 روز میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

قومی خبریں سے مزید