• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساؤتھ زون پولیس کی پریڈی تھانے کی حدود میں کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا---فائل فوٹو
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا---فائل فوٹو 

کراچی کے ساؤتھ زون پولیس کی جانب سے پریڈی تھانے کی حدود میں کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ملزمان نے 24 جولائی کو تبت سینٹر کے قریب فائرنگ کر کے پولیس افسر کو زخمی کیا تھا، ملزمان نے پولیس افسر محمد نصیر ولد محمد دین سے اسلحہ بھی چھینا تھا، ملزمان کا گروہ شہر میں انتہائی سرگرم اور پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ ملزمان کا گروہ 8 سے 10 افراد پر مشتمل ہے، 2 ماہ قبل ملزمان کے گروہ کا ایک ساتھی امجد پولیس مقابلے میں زخمی بھی ہوا تھا۔

ڈی آئی جی ساوتھ کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبداللّٰہ، علی حسن اور شعبان عرف جگنو ولد غلام علی شامل ہیں، گرفتار ملزمان سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش 8 سے 10 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید