• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
رزمک بازار میں گزشتہ روز موٹر سائیکل میں رکھا گیا دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا--- فائل فوٹو
رزمک بازار میں گزشتہ روز موٹر سائیکل میں رکھا گیا دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا--- فائل فوٹو

قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک بازار میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں شہید چاروں افراد کی تدفین کر دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز رزمک بازار میں ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے تھے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ زخمی ہونے والے 17 افراد رزمک، میران شاہ اور بنوں اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رزمک بازار میں دھماکا ہوا تھا۔

پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے رزمک بازار میں موٹر سائیکل میں رکھا گیا دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید