• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے سرکاری کالجوں میں بوگس حاضری سسٹم کا انکشاف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

صوبہ سندھ کے سرکاری کالجوں میں بوگس حاضری سسٹم سے متعلق انکشاف ہوا ہے۔

سرکاری کالجوں میں حاضری میں ہیرا پھیری نے ریکارڈ کی درستگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیا۔

سندھ کے محکمۂ کالجز کے مطابق متعدد کیسز میں ایک شخص کے نام پر متعدد فنگر پرنٹ رجسٹرڈ ہیں، ایسا اقدام ہماری نگرانی پر اہم چیلنج ہے۔

سندھ کے محکمۂ کالجز کے مطابق حاضری درست کرنے کے لیے اب فنگر پرنٹس سے فیس ریکگنیشن پر جا رہے ہیں، 15 ستمبر تک محکمہ کالجز کے ملازمین کا فیس ریکگنیشن مکمل کر لیا جائے گا۔

سندھ کے محکمۂ کالجز کا کہنا ہے کہ  کالجوں میں تعینات تدریسی و غیر تدریسی عملے پر یہ لاگو ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید